0
Saturday 23 Sep 2017 16:17

پوری انسانیت کشت و خون میں مبتلا ہے، جسکے خاتمے کیلئے امام حسین سے وابستگی اختیار کرنا ہوگی، علامہ شہنشاہ نقوی

پوری انسانیت کشت و خون میں مبتلا ہے، جسکے خاتمے کیلئے امام حسین سے وابستگی اختیار کرنا ہوگی، علامہ شہنشاہ نقوی
اسلام ٹائمز۔ معروف عالم دین مولانا سید شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ امام حسین ؑ اور ان کے رفقاء نانا محمد مصطفی ﷺ کی اصلاح کیلئے نکلے، آپؑ کا مقصد بھٹکی ہوئی انسانیت کی اصلاح تھا، جس کے لئے انہوں نے طاغوت کا قلع قمع کیا۔ یہ بات انہوں نے نشتر پارک میں منعقدہ عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ ؑ کے والد اور نانا ﷺ کی سیرت اور کردار جس کے پرچار کیلئے آپؑ میدان عمل میں آئے اس کو عملی جامع پہنایا، لہٰذا بندگان خدا کو چاہیئے کہ وہ ذکر الٰہی، اللہ کی رضاء اور آل محمد ﷺ کی خوشنودی حاصل کریں، اس سلسلے میں امام حسین ؑ نے یہ بات واضح طور پر کہی کہ اگر لوگ میری دعوت قبول نہیں کرتے تو میں صبر کرونگا اور اگر مسلمانوں نے دعوت حق قبول کرلی تو بہتر ہوگا، لیکن مسلمان حق و صداقت کے پیغام کو اس وقت فراموش کرچکے ہیں جس کی وجہ سے مسلمان ہی نہیں بلکہ پوری انسانیت کشت و خون میں مبتلا ہے، جس کے خاتمے کیلئے ہمیں امام حسین ؑ کے در سے وابستگی اختیار کرنا ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 671333
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش