0
Sunday 24 Sep 2017 01:08

ایل اوسی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاکستانی لڑکی شہید

ایل اوسی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاکستانی لڑکی شہید
اسلام ٹائمز۔ بھارتی فورسز نے ایک مرتبہ پھر ایل او سی کے نکیال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں ایک لڑکی شہید اور ایک لڑکی سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کےجوانوں نے بھارتی بلااشتعال فائرنگ کامنہ توڑجواب دیا۔ بھارت کی جانب سے لگاتار سیزفائر کی خلاف ورزی جاری ہے۔ بھارتی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں اٹھارہ انقیہ اور محمد اقبال شامل ہیں۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والی بائیس سالہ لڑکی تشیبا ہے۔
خبر کا کوڈ : 671445
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش