0
Monday 25 Sep 2017 15:15

مظفرگڑھ، امن رابطہ کونسل کے نام سے نئی تنظیم قائم

مظفرگڑھ، امن رابطہ کونسل کے نام سے نئی تنظیم قائم
اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء مشائخ امن کمیٹی مظفرگڑھ کے درجنوں بانی ارکان نے امن رابطہ کونسل کے نام سے نئی تنظیم بنالی جس کے عہدیداران کا باقاعدہ اعلان عاشورہ محرم کے بعد ضلعی کنونشن میں کیا جائے گا۔ متحدہ علماء مشائخ امن کمیٹی سے علیحدگی اختیار کرنے والے رہنماؤں سید اختر حسین بخاری، سید ہلال جاوید کاظمی، علامہ شفیق الرحمن آزاد، مولانا سجاد حسین قمی، حافظ محمد اکبر نقاش، مولانا محمد خالد مکی، حاجی محمد سلیمانی، محمد طارق بھابھہ، قاری محمد اسحاق خیاط، مولانا محمد منور، مولانا غلام مصطفی سعیدی، مولانا فیض بخش باروی، مولانا محمد افضل قادری، مفتی محمد اختر، سید غلام قنبر نقوی، مولانا فیض بخش قادری، مولانا محمد بلال نقشبندی، قاری محمد اویس اور دوسرے اکابرین نے مظفرگڑھ پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی ذات کی تشہیر کرنے والے چند عہدیداران کی وجہ سے متحدہ علماء مشائخ امن کمیٹی صرف نمائشی تنظیم بن چکی تھی۔ جامعہ امیرحمزہ کے مہتمم مولانا قاری ذکا اللہ نے بھی امن رابطہ کونسل کے قیام کا خیرمقدم کرتے ہوئے اپنی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ۔
خبر کا کوڈ : 671855
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش