0
Monday 9 Oct 2017 14:00

کراچی میں شدید گرمی اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری، ہیٹ اسٹروک کا خطرہ

کراچی میں شدید گرمی اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری، ہیٹ اسٹروک کا خطرہ
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں آج بھی گرمی کی شدید لہر جاری ہے اور درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہر کراچی گزشتہ کئی روز سے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے ، سمندر کی جانب سے چلنے والی ہوائیں بند ہونے کی وجہ سے گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی کراچی کا درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے، جس کی وجہ سے ہیٹ اسٹروک کا خطرہ بڑھ گیا ہے، جبکہ آئندہ 3 روز میں کراچی کے درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ دوسری جانب شہر میں بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث کے الیکٹرک نے لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں اضافہ کر دیا ہے، جبکہ متعدد علاقوں میں فنی خرابی اور کیبل فالٹ کی وجہ سے بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ بدستور جاری ہے، جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ گزشتہ روز بھی شدید گرمی کے باعث 70 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے تھے، جس کے باعث کورنگی، لانڈھی اور شاہ فیصل سمیت کئی علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 675283
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش