0
Thursday 12 Oct 2017 09:46

ڈورن کیمروں کے استعمال پر عائد پابندی میں مزید 3ماہ کی توسیع کر دی گئی

ڈورن کیمروں کے استعمال پر عائد پابندی میں مزید 3ماہ کی توسیع کر دی گئی
اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے میں ڈورن کیمروں کے استعمال پر عائد پابندی میں مزید 3 ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سےجاری ہونیوالے نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے تحت کوئی بھی ڈرون کیمرے استعمال نہیں کر سکے گا۔ نوٹی فکیشن میں تمام اضلاع کےڈی پی اوز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع کے مقامی حالات دیکھ کر استعمال کی اجازت دے سکتے ہیں۔ پنجاب میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ڈرون کیمروں کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی تھی جسے اب مزید 3 ماہ کے لئے بڑھا دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 675994
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش