0
Thursday 19 Oct 2017 16:53

اصغریہ اسٹوڈنٹس کے زیر اہتمام سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی ٹنڈو جام میں یوم حسینؑ کا انعقاد

اصغریہ اسٹوڈنٹس کے زیر اہتمام سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی ٹنڈو جام میں یوم حسینؑ کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی ٹنڈو جام میں یوم حسینؑ کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت اے ایس او کے مرکزی صدر قمر عباس جتوئی نے کی۔ یوم حسینؑ کی تقریب میں اتحاد بین المسلمین کو فروغ دیتے ہوئے شیعہ اسکالر علامہ محمد حسن مطہری، معروف اہلسنت اسکالر مسعود جمال خانزادہ، پروفیسر عبدالغفور سیال و دیگر نے خطاب کیا۔ یوم حسینؑ کی تقریب میں یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلباء کثیر تعداد میں شریک تھے۔ یوم حسینؑ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ امام حسینؑ کا قیام اصلاح امت ہے، جب دین پہ مشکل وقت آجاتا ہے، تو معاشرے کے ذمہ دار افراد کا قیام واجب ہو جاتا ہے، آج پوری انسانیت کیلئے امام حسینؑ کا درس راہ نجات نظر آتا ہے، یہ حقیقت ہے کہ دنیا کا مستقبل کربلا سے وابستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ امام حسینؑ انسانیت کیلئے نقطہ وحدت و اتحاد ہیں، دنیا بھر میں امام حسینؑ کی فکر کو عام کرنے کی ضرورت ہے، امام حسینؑ تمام مظلومین جہاں کیلئے بیداری کا سبب بنتے رہے ہیں۔ مقررین کا کہنا تھا کہ یزید ملعون کے خلاف قیام یہ واضع کرتا ہے کہ باطل اور ظالموں کے ساتھ کھڑا نہیں ہوا جا سکتا، قیام صرف راہ خدا میں ہوتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 677750
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش