0
Monday 30 Oct 2017 11:03

ڈینگی نے ایک اور جان لے لی، ہلاکتیں 64 ہوگئیں

ڈینگی نے ایک اور جان لے لی، ہلاکتیں 64 ہوگئیں
اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت پشاور میں ڈینگی بخار کے باعث ایک اور مریض دم توڑ گیا جس کے ساتھ صوبہ بھر میں ڈینگی سے ہونے والی اموات کی تعداد 64 ہوگئی ہے۔ ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق نوشہرہ کے رہائشی 80 سالہ منجور خان ولد چری خان کو 25 اکتوبر کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں ڈینگی بخار کے باعث داخل کیا گیا تھا جو اتوار کے روز ہسپتال میں انتقال کر گیا۔ رسپانس یونٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 48 افراد کو صوبہ کے مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی بخار کے باعث داخل کیا گیا جبکہ 60 کو صحت یابی کے بعد فارغ کردیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 680160
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش