0
Sunday 5 Nov 2017 18:49

قومی انتخابات یقینی بنانے کیلئے اتفاق رائے سے تمام اسمبلیاں قبل از وقت تحلیل کر دی جائیں، فواد چوہدری

قومی انتخابات یقینی بنانے کیلئے اتفاق رائے سے تمام اسمبلیاں قبل از وقت تحلیل کر دی جائیں، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے قومی اتفاق رائے کی صورت میں خیبر پختونخواہ اسمبلی قبل از وقت تحلیل کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام اسمبلیاں تحلیل کرکے ایک ہی دن انتخابات کرائے جائیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کسی ترمیم کی آڑ میں انتخابات میں تاخیر برداشت نہیں، قومی اتفاق رائے سے تمام اسمبلیاں قبل از وقت تحلیل کر دی جائیں۔ پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی بھی کے پی کے اسمبلی قبل از وقت تحلیل کرنے کو تیار ہے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حلقہ بندی بل، مشترکہ مفادات کونسل میں زیر بحث آنا چاہیے، حلقہ بندی بل پر مزید غور ہونا چاہیے، ہم بل کی فوری منظوری کے حق میں نہیں ہیں۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حلقہ بندی بل کی بنیاد پر الیکشن میں تاخیر قبول نہیں، دس سال سے مردم شماری تاخیر کا شکار ہے، کیا حکومت سو رہی تھی، کسی ترمیم کی آڑ میں الیکشن میں تاخیر برداشت نہیں کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 681523
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش