0
Saturday 11 Nov 2017 11:30

امریکہ داعش کو افغانستان میں پھلنے پھولنے کا پورا موقع دے رہا ہے، حامد کرزئی

امریکہ داعش کو افغانستان میں پھلنے پھولنے کا پورا موقع دے رہا ہے، حامد کرزئی
اسلام ٹائمز۔ سابق افغان صدرحامد کرزئی نے کہا ہے افغانستان میں امریکہ داعش سے ملا ہوا ہے، ایک روز داعش کیخلاف کارروائی ہوتی ہے، اگلے دن داعش کسی علاقے پر قبضہ کر لیتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے ایک انٹرویو امریکہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ داعش سے ملا ہوا ہے، ایک دن داعش کیخلاف آپریشن ہوتا ہے، اگلے روز داعش کسی علاقے پر قبضہ کر لیتی ہے۔ حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ انتہائی جدید نگرانی کے نظام اور فورسز کی موجودگی کے باوجود داعش افغانستان میں کارروائیاں کر رہی ہے۔ سابق افغان صدر نے کہا کہ افغانستان کو نئے اور مہلک ہتھیاروں کی آزمائش کے لئے تجربہ گاہ بنایا گیا، انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کی جانب سے افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ حامد کرزئی نے اپنے دور حکومت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہونے کا اعتراف بھی کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2 سال سے افغان عوام نقصانات پر چیخ رہے ہیں، ان کے لئے کچھ نہیں کیا گیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ امریکہ افغانستان میں داعش کو اسلحہ فراہم کرتا ہے اور امریکی فوجی اڈوں سے داعش کو مدد دی جاتی ہے۔ افغانستان کے سابق صدر کا کہنا تھا کہ امریکہ کی موجودگی میں افغانستان میں شدت پسندی بڑھی، جبکہ داعش کی افغانستان میں موجودگی کا جواب امریکہ کے پاس ہے، پہلے افغانستان میں طالبان اور القاعدہ کے ارکان زیادہ تھے، اب داعش سے تعلق رکھنے والے افراد کی تعداد زیادہ ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ہمیں حق پہنچتا ہے کہ ہم امریکہ سے سوال پوچھیں کہ امریکی فوج اور خفیہ ایجنسی کی کڑی نگرانی اور موجودگی کے باوجود داعش نے کس طرح افغانستان میں اپنی جڑیں مضبوط کیں۔

دیگر ذرائع کے مطابق سابق افغان صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ امریکہ داعش کو افغانستان میں پھلنے پھولنے کا پورا موقع دے رہا ہے۔ کابل میں ایک انٹرویو میں سابق افغان صدر کا کہنا تھا کہ 2 سال سے افغان عوام کے نقصانات پر چیخ رہے ہیں، انکے لئے کچھ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے داعش کو مدر آف آل بمز گرانے کی وجہ بنایا، آچن میں حملے کے دوسرے ہی روز داعش نے دوسرے افغان ضلع پر قبضہ کر لیا۔ حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ پراسیکیوٹر عالمی عدالت انصاف کی افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات کے مطالبے کا خیر مقدم کرتا ہوں، میرے دور حکومت میں بھی افغان، امریکہ سمیت دیگر فورسز نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی۔ سابق افغان صدر نے مزید کہا کہ جنگی جرائم کی تحقیقات میں ہر قسم کی مدد کروں گا۔
خبر کا کوڈ : 682647
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش