0
Sunday 12 Nov 2017 12:33

خانپور ڈیم میں سیاحوں کی کشتی دھماکہ سے تباہ، 1 خاتون جاں بحق، 6 افراد زخمی

خانپور ڈیم میں سیاحوں کی کشتی دھماکہ سے تباہ، 1 خاتون جاں بحق، 6 افراد زخمی
اسلام ٹائمز۔ خان پور ڈیم میں سیاحوں کی کشتی دھماکہ سے تباہ ہوگئی جس کے نتجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ تین خواتین سمیت چھ افراد جھلس گئے، جن میں سے ایک کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق خان پور ڈیم میں حویلیاں کے رہائشی افراد سیر و تفریح کی غرض سے خان پور ڈیم کنارے آئے جہاں ڈیم کنارے کھڑی پانی کی موٹر بوٹ پر پانی کے نظاروں سے لطف اندوز ہونے کیلئے سفر کیا، ڈیم کے درمیان میں موٹر بوٹ اچانک دھماکہ سے تباہ ہوگئی، جس سے ڈیم کنارے سیاحوں میں بھگدڑ مچ گئی۔ قریبی کھڑے مقامی افراد اور خوطہ خوروں نے ڈیم میں چھلانگیں لگا کر متاثرہ افراد کو ڈوبنے سے بچا لیا۔ پولیس کے مطابق ابتدئی تفتیش میں موٹر بوٹ کے جنریٹر میں آگ لگنے کے باعث دھماکہ ہوا، جس میں ایک خاتون جاں بحق، جبکہ دیگر شدید جھلس گئے جن کو خان پور ہسپتال میں طبی امداد دینے کے  بعد واہ کینٹ ریفر کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 682884
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش