0
Wednesday 15 Nov 2017 12:49

جو قوم کے اربوں روپے کھاگئے انہیں تو کوئی ہاتھ نہیں لگاتا، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ

جو قوم کے اربوں روپے کھاگئے انہیں تو کوئی ہاتھ نہیں لگاتا، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ احمد علی شیخ کا کہنا ہے کہ اب کیا 2، 2 لاکھ روپے کی کرپشن کرنے والوں کو پھانسی دیں گے اور جو قوم کے اربوں روپے کھا گئے، انہیں تو کوئی ہاتھ نہیں لگاتا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں ضلع خیرپور میں ڈرینج اور سی سی بلاک کی 613 اسکمیوں کے نام پر 1 ارب 70 کروڑ روپے کی کرپشن کی سماعت ہوئی، ایگزیکیوٹو انجنیئر احمد، سیف اللہ میمن اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ نیب تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ایگزیکٹیو انجنیئر احمد ابڑو نوٹس کے باوجود شامل تفتیش نہیں ہو رہے، جن ملزموں کی 2 لاکھ روپے کی کرپشن کی ہے، وہ بھی پیش نہیں ہوتے۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ احمد علی شیخ نے ریمارکس دیئے کہ کیا اب 2، 2 لاکھ روپے کی کرپشن کرنے والوں کو پھانسی دیں گے؟ جو قوم کے اربوں روپے کھا گئے، انہیں تو کوئی ہاتھ نہیں لگاتا، جو افسر شامل تفتیش نہیں ہوتا اس کو جیل بھیج دیا جائے۔ نیب تفتیشی افسر کی جانب سے کہا گیا کہ ملزموں نے جو ترقیاتی کام کئے، وہ چند دنوں میں ہی خراب ہوگئے، ملزموں نے سرکاری افسران کی ملی بھگت سے منصوبوں میں ناقص میٹریل استعمال کیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یہ شہر آپ کے اپنے ہیں، گندگی سے کرپشن کرنے والے بھی گزر کر جاتے ہیں، اگر منصوبوں پر ٹھیک کام ہوگا، تو دوسروں کے ساتھ آپ کے بچے بھی بیماریوں سے محفوظ رہیں گے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 21 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
خبر کا کوڈ : 683501
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش