0
Thursday 23 Nov 2017 14:05

آہستہ آہستہ شہر کا کھویا ہوا امیج بحال کریں گے، ہم سے پہلے والوں کا وژن صرف لوٹ مار تھا، میئر کراچی

آہستہ آہستہ شہر کا کھویا ہوا امیج بحال کریں گے، ہم سے پہلے والوں کا وژن صرف لوٹ مار تھا، میئر کراچی
اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ آٹھ سال قبل شہر بنا کر لوگوں کے حوالے کیا، ایڈمنسٹریٹرز نے ان علاقوں کو تباہ کردیا، ہم ان تباہ حال علاقوں اور اداروں کو صحیح کر رہے ہیں، ہم اصل نمائندے ہیں ہم سے پہلے والوں کا وژن صرف لوٹ مار تھا، آہستہ آہستہ شہر کا کھویا ہوا امیج بحال کریں گے، ضلع کورنگی نے محدود وسائل میں بہترین کام کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورنگی نمبر 5 راشد لطیف اکیڈمی گراؤنڈ میں 13 ٹریکٹرز بلدیہ کورنگی کے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ کے حوالے کئے جانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر قومی و صوبائی اسمبلی کے ارکان، بلدیہ کورنگی کے چیئرمین سید نیر رضا، وائس چیئرمین سید احمر علی اور دیگر منتخب نمائندے اور افسران کے علاوہ علاقہ مکینوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ وسیم اختر نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے بلدیاتی نمائندوں کا وژن سب کے سامنے ہے، جب ہم نے چارج لیا تو کے ایم سی اور ڈی ایم سیز کا حال مردہ گھوڑوں کی طرح تھا، ہم نے شہر کو بنانے کے لئے مل کر کام کئے تھے مگر بعد میں آنے والے لوگوں کا ایک ہی کام تھا کہ لوٹ مار کیسے کی جائے، لہٰذا تباہ حال علاقے ہمارے حوالے کئے گئے اور بدترین حالت میں محکمے ہمیں ملے، لیکن اس کے باوجود ہم نے ناکافی اور محدود وسائل کی پروا نہ کرتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں میں اپنے ووٹرز کے لئے کام کئے جو دوسروں کے لئے بھی مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام تر رکاوٹوں کے باوجود ہم نے کراچی کو اس کے حقوق دلانے کا تہیہ کیا ہوا ہے اور ہم کسی بھی قیمت پر اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، حالات کتنے ہی ناساز گارکیوں نہ ہوں کراچی میں شروع ہونے والا بہتری کا سفر جاری رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 685273
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش