0
Friday 29 Apr 2011 00:24

باڑہ میں لشکر اسلام کے کمانڈر سمیت تین افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا

باڑہ میں لشکر اسلام کے کمانڈر سمیت تین افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا
خیبرایجنسی:اسلام ٹائمز۔باڑہ میں شدت پسند کمانڈر سمیت تین افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ واقعات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے قبیلہ سپاہ سے تعلق رکھنے والے کالعدم لشکر اسلام سپاہ کے کمانڈر ایوب عرف بوڈھا کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا منگل اور بدھ کی درمیانی رات کو نامعلوم مسلح افراد نے قتل کر کے کالعدم تنظیم کے کمانڈر کی نعش سپین قبر چوک میں پھینک دی جبکہ اکاخیل کے علاقہ شین درنگ سے دو افراد کی نعشیں ملی۔ جن کی شناخت شاہ سید ولد عبدالمویز اور عبدالرئیس ساکنان آدم خیل کلاخیل تحصیل باڑہ کے نام سے ہوئی ہے۔ 
مقتولین کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ پشاور میں ملازمت کرتے تھے منگل کے روز وہ چھٹی لے کر گھر کی جانب روانہ ہوئے تاہم وہ راستے میں ہی لاپتہ ہو گئے۔ رات دیر گئے تک ان کی تلاش کی گئی تاہم ان کا کچھ پتہ نہیں چلا۔ صبح انہیں اطلاع ملی کہ باڑہ اکاخیل کے علاقہ سپین قبر میں دو لاشیں پڑی ہیں۔ دیکھنے پر ان کی شناخت ہوگئی۔ قاتل مقتولین کا ذاتی سامان جس میں نقدی وغیرہ شامل تھی بھی اپنے ساتھ لے گئے۔ ورثاء مقتولین کی لاشیں ایف آئی آر درج کرانے کیلئے بڈھ بیر تھانے لے آئے تاہم تھانہ بڈھ بیر کی پولیس نے یہ کہہ کر ایف آئی آر درج کرنے سے انکار کردیا کہ نعشیں قبائلی علاقہ سے برآمد ہوئی ہیں جبکہ ورثاء کا موقف یہ تھا کہ مقتولین کو بندوبستی علاقہ بڈھ بیر میں قتل کرنے کے بعد ان کی نعشیں قبائلی علاقہ میں پھینک دی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 68540
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش