0
Tuesday 28 Nov 2017 16:49

کاروان مصطفٰی 12 ربیع الاوّل کو جامعہ انوار العلوم ٹی بلاک نیوملتان سے شروع ہوگا، عبدالعزیز سعیدی

کاروان مصطفٰی 12 ربیع الاوّل کو جامعہ انوار العلوم ٹی بلاک نیوملتان سے شروع ہوگا، عبدالعزیز سعیدی
اسلام ٹائمز۔ حضور خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت پاک کے جشن کی تمام تقریبات اس سال ختم نبوت کے عنوان سے منسوب ہونگی اور غیرمعمولی جوش و ولولہ سے انجام پائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار قاری عبدالعزیز سعیدی نے کیا، وہ جامعہ انوار العلوم نیو ملتان سے جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مرکزی جلوس ''کاروانِ مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم'' کے تیاری کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے، انہوں نے کہا ختم نبوت ریلیوں کے باعث اس سال تیاری اچھی ہوئی ہے اور اب تک ملتان انتظامیہ کا تعاون بھی خوب ہے، ہم بھی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے، اجلاس میں قاری محمد اسلام شاہد قمری، مولانا خدا بخش سعیدی، مولانا غلام یٰسین، قاری غلام حسین قادری، مولانا ظہور احمد سعیدی، قاری غلام شبیر سواگی، علامہ ارشاد احمد، مولانا محمد صدیق سعیدی، مولانامحمد فاروق شاہجمالی، قاری محمد اکرم سعیدی، حافظ محمد فیاض، مفتی محمد حنیف سعیدی، قاری محمداجمل، قاری محمد عابد حسین سعیدی، حافظ محمد نبیل فریدی، مولانا عبدالرزاق قادری، قاری محمدسلیم اختر، مولانا محمد اسماعیل قادری اور دیگر نے شرکت کی۔ شرکاء نے بتایا کہ ہم اپنے علاقوں سے منظم اور آراستہ جلوسوں کے ساتھ شریک ہونگے۔ کاروان مصطفٰی 12ربیع الاوّل کو صبح 3/30بجے جامعہ انوار العلوم ٹی بلاک نیو ملتان سے شروع ہوگا اورشاہی عیدگاہ میں علامہ سید احمد سعید کاظمی رحمة اللہ علیہ کے مزار پر اختتام پذیر ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 686314
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش