0
Sunday 10 Dec 2017 12:52

امریکی صدر ٹرمپ کا اقدام عالمی قوانین سے صریحاً بغاوت ہے، اکرم رضوی

امریکی صدر ٹرمپ کا اقدام عالمی قوانین سے صریحاً بغاوت ہے، اکرم رضوی
اسلام ٹائمز۔ انجمن طلباءاسلام صوبہ پنجاب کے جنرل سیکرٹری محمد اکرم رضوی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ اقدام اسرائیلی سفارتخانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کیخلاف طلباء کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ کسی صلاح الدین ایوبی کی منتظر ہے، امریکی صدر ٹرمپ کا اقدام عالمی قوانین سے صریحاً بغاوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کا اسرائیلی سفارتحانے کو تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنا شرمناک فعل اور اسلام دشمنی ہے، امریکی صدر نے تیسری عالمی جنگ کی سازش کی ہے، مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنا عالمی گریٹ گیم کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت فوری امریکہ سے تعلقات ختم کرکے امریکی سفیر کو ملک بدر کرے، امریکہ دنیا بھر کا تھانیدار بننے کا خواب دیکھنا چھوڑ دے، امریکی صدر کے فیصلے سے عالم اسلام اضطراب کی کفیت میں مبتلا ہے۔ انہوں نے کہا آزادی بیت المقدس کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، مظلوم فلسطینیوں کے حمایت جاری رکھیں گے۔ اقوام متحدہ اور او آئی سی کے فوری اجلاس بلائے جائیں، قوم متحد ہوکر امریکی سازشوں کا مقابلہ کرے، قبلہ آول کی آزادی تک جہدوجہد جاری رکھیں گے، امریکی عزائم اورسازشیں خاک میں ملا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور ٹرمپ نے ملکر قبلہ اول کیخلاف گھناﺅنی سازش کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 688985
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش