1
0
Tuesday 19 Dec 2017 22:31

سندھ حکومت نے کراچی کے مسائل پر توجہ نہ دی تو جلد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے، علامہ ناظر تقوی

سندھ حکومت نے کراچی کے مسائل پر توجہ نہ دی تو جلد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے، علامہ ناظر تقوی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے کہا ہے کہ کراچی شہر کی اس وقت موجودہ صورتحال انتہائی بدتر ہے، سندھ حکومت نے کراچی کے مسائل پر توجہ نہیں دی تو شیعہ علماء کونسل اپنے آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان جلد کریگی۔ اپنے ایک بیان میں علامہ ناظر تقوی نے کہا کہ سندھ حکومت نے کراچی کو گندگی اور کچرے کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا ہے، شہر بھر میں جگہ جگہ غلاظت کے انبار لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سٹی ناظم کی کارکردگی بھی صفر ہے، جس سے عوام میں شدید مایوسی ہے، گذشتہ تین سالوں سے ملیر پندرہ سے کالا بورڈ تک کی روڈ تباہ حالی کا شکار ہے، منٹوں کا سفر عوام گھنٹوں میں طے کرتے ہیں، رہی سہی سڑکیں وی آئی پی پروٹوکول کے سبب پورے پورے ہفتے بند رہتی ہیں، جس سے عوام شدید اذیت کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اور اُس کے وزراء صرف اخباری بیان دینے کی حد تک محدود ہیں، اُن کو عوام کی کوئی فکر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ آئندہ عام انتخابات میں کراچی کی عوام کرپٹ اور نااہل حکمرانوں کو ووٹ دینے سے محروم کریگی، عوام سے جھوٹے وعدے ان حکمرانوں کو ایوانوں سے دور کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 691137
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

m.alishareefi@yahoo.com
Iran, Islamic Republic of
قبله تقوی صاحب
پهر تو آپکی تنظیم کی قدیم سنت کا کیا بنے گا؟؟ زرذاری کا ایک مشیر کا جهوٹا وعده دیکر آپکو خوش کرنا ببت آسان کام ہے۔
ہماری پیشکش