0
Monday 2 May 2011 04:17

شہباز شريف کی آرمي چيف سے تین گھنٹے سے زائد طویل ملاقات، ملک کي موجودہ بدلتی ہوئی سياسي صورتحال پر تفصیلی بات چیت

شہباز شريف کی آرمي چيف سے تین گھنٹے سے زائد طویل ملاقات، ملک کي موجودہ بدلتی ہوئی سياسي صورتحال پر تفصیلی بات چیت
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ذرائع کے مطابق وزير اعلي پنجاب مياں شہباز شريف گزشتہ شب نو بجے ہيلي کاپٹر سے اسلام آباد پہنچے اور تقريباً سوا نو بجے آرمي چيف سے ملاقات کيلئے پنجاب ہاوس اسلام آباد سے روانہ ہوئے۔ مياں شہباز شريف اور آرمي چيف کے درميان ملاقات تين گھنٹے سے زائد جاري رہي۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات ميں ملک کي موجودہ سياسي صورتحال اور دہشتگردي کيخلاف جنگ پر تفصيلي بات چيت ہوئي۔ ملک کے سياسي حلقے اس ملاقات ایسے موقع پر نہایت اہم قرار دے رہے ہیں جب پاکستان پيپلزپارٹي اور مسلم ليگ ق کے درميان شراکت اقتدار کا معاہدہ طے پا گيا ہے۔ 
واضح رہے کہ قومي اسمبلي ميں اپوزيشن ليڈر چودھري نثارعلي خان چند روز قبل ملکي سياست ميں ايجنسيز کے مبينہ کردار کے حوالے سے نکتہ چيني کي تھي اور آئی ایس آئی کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔ ذرائع نے بتايا کہ ہے کہ شہباز شريف اور آرمي چيف جنرل کے درميان اس ملاقات ميں چودھري نثار علي خان شامل نہيں تھے۔
خبر کا کوڈ : 69233
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش