0
Friday 29 Dec 2017 20:08

فلسطین فاؤنڈیشن کا قیام قائداعظم کے نظریات کی ترجمانی کا منہ بولتا ثبوت ہے، صابر ابومریم

فلسطین فاؤنڈیشن کا قیام قائداعظم کے نظریات کی ترجمانی کا منہ بولتا ثبوت ہے، صابر ابومریم
اسلام ٹائمز۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم نے کہا ہے کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کا قیام دراصل بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے نظریات و افکار کی ترجمانی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آرٹس کونسل کراچی میں نیشنل اسمبلی آف پاکستان فار یوتھ کے تحت بابائے قومی کی ایک سو بیالیسویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار سے نیپ کے چیئرمین آغا شیرازی، آرٹس کونسل کے صدر محمد احمد شاہ، جسٹس ڈیموکریٹک پارٹی کے نائب صدر انور بلوچ، عبدانی فاؤنڈیشن کے چیئرمین عبدالمجید عبدانی، عمران خالق، نیپ کی بانی رکن عابدہ بشیر، معروف اینکر پرسن بلال خان، افشاں اسرار، واسط علی، شیخ احسن، جناح کے سپاہی نامی تنظیم کے شرجیل بیگ اور دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر سلطانہ صدیقی، محمد نبیل سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ اپنے خطاب میں صابر ابو مریم نے کہا کہ بابائے قوم کے افکار کو زندہ رکھنے کے لئے ان کی سالگرہ کے موقع پر اس طرح کے سیمینار کا انعقاد یقیناً قابل ستائش عمل ہے۔

انہوں نے شرکاء کو فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے قیام کے مقاصد بتاتے ہوئے کہا کہ بابائے قوم نے قیام پاکستان سے قبل اور قیام پاکستان کے بعد ہمیشہ فلسطین کاز کی حمایت جاری رکھی اور فلسطین پر ہونے والے غاصبانہ صیہونی تسلط کو ہمیشہ ناجائز قرار دیا اور کہا کہ اسرائیل ایک جعلی ریاست ہے، پس فلسطین فاؤنڈیشن کا قیام دراصل بابائے قوم کے انہی نظریات و افکارکو زندہ رکھنے اور اس کی ترجمانی کرنے کے لئے قائد کے بتائے ہوئے راستوں پر گامزن ہے اور نیشنل اسمبلی آف پاکستان برائے یوتھ کا قیام بھی قائد کے افکار و نظریات کی ترجمانی کا ایک نمونہ ہے جسے خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 693319
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش