0
Sunday 31 Dec 2017 11:17

ٹریفک پولیس پشاور کے نئے سپاہیوں کو غیرمسلح کرنیکا فیصلہ

ٹریفک پولیس پشاور کے نئے سپاہیوں کو غیرمسلح کرنیکا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ پشاور ٹریفک پولیس حکام نے نئے بھرتی ہونے والے سپاہیوں سے اسلحہ واپس لینے اور محکمے میں پہلے سے موجود پرانے سپاہیوں کو اسلحہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ پشاور میں اشرف روڈ پر ٹریفک اہلکار کی فائرنگ اور اس کے نتیجہ میں ایک مزدور کے زخمی ہونے کے واقعے کے بعد کیا گیا ہے، کیونکہ اشرف روڈ پر فائرنگ کرنے والا سپاہی نیا بھرتی ہوا تھا۔ واضح رہے کہ چند روز قبل اشرف روڈ پر گاڑی غلط پارک کرنے کے تنازعہ پر ٹریفک اہلکار اور تاجروں کے مابین تکرار کے دوران اہلکار نے فائرنگ کی تھی جس کے نتیجہ میں ایک مزدور زخمی ہوگیا تھا۔ واقعے کے بعد ایس ایس پی ٹریفک نے آرڈر جاری کیا ہے کہ ٹریفک میں موجود پرانے سپاہیوں کو اسلحہ حوالے کیا جائے اور نئے بھرتی ہونے والے سپاہیوں سے ٹریفک کنٹرول کرنے کا کام لیا جائے۔ خیال رہے کہ بس رپیڈ ٹرانزٹ منصوبے پر تعمیراتی کام کی وجہ سے ٹریفک پولیس کو ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ رہی سہی کثر تجاوزات نے پوری کردی ہے۔
خبر کا کوڈ : 693707
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش