0
Monday 15 Jan 2018 13:43

کراچی میں گرین لائن بس منصوبہ تاخیر کا شکار

کراچی میں گرین لائن بس منصوبہ تاخیر کا شکار
اسلام ٹائمز۔ شہر میں وفاق کے تحت چلنے والا گرین لائن بس منصوبہ مزدوروں کو اجرت اور تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے عوام کو سستی اور بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے وفاق کی جانب سے شروع کرائے گئے گرین لائن بس منصوبے پر کام رک گیا ہے۔ گولیمار سے گرومندر تک گرین لائن بس منصوبے کے لئے جس کمپنی کو ٹھیکہ دیا گیا ہے وہ گزشتہ 5 ماہ سے مزدوروں کو اجرت اور تنخواہیں ادا نہیں کرسکی۔ اجرت اور تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے 500 سے زائد مزدوروں نے عملی طور پر کام روک دیا ہے۔ مزدوروں کا کہنا ہے کہ ہمیں کنٹریکٹر کی جانب سے تنخواہیں نہیں دی جارہیں، ہم نے مجبوراً کام بند کردیا ہے، ہمارے پاس اتنے بھی پیسے نہیں کہ کھانا کھا سکیں، ہماری فریاد کوئی سن نہیں رہا۔ واضح رہے کہ گرین لائن بس منصوبہ 18 کلومیٹر طویل ہے اور اسے 2018ء میں مکمل کیا جانا تھا تاہم کئی مقامات پر اب تک کام شروع نہیں کیا جاسکا۔
خبر کا کوڈ : 697187
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش