0
Monday 15 Jan 2018 18:42

ساجد نقوی لورز کونسل کا علامہ عبدالجلیل نقوی کی وفات پر علامہ ساجد نقوی سے اظہار تعزیت

ساجد نقوی لورز کونسل کا علامہ عبدالجلیل نقوی کی وفات پر علامہ ساجد نقوی سے اظہار تعزیت
اسلام ٹائمز۔ ساجد نقوی لورز کونسل کے چیئرمین وسیم عباس ساجدی، سیکرٹری آئی اے راجپوت اور سیکرٹری اطلاعات خضر عباس کاظمی نے علامہ ساجد علی نقوی سے ان کے داماد اور بھتیجے شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ عبدالجلیل نقوی کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی دینی، سیاسی اور علمی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور بلندی درجات کیلئے دعا کی ہے۔ کونسل کے ماہانہ اجلاس میں علامہ ساجد نقوی سے اظہار افسوس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرحوم عبدالجلیل نقوی بلند پایہ مجاہد عالم دین تھے، جنہوں نے چند بھٹکے ہوئے اندرونی عناصر کی شرپسندی اور فوجی آمر جنرل پرویز مشرف کے ظالمانہ اقدامات کے مقابلے میں متحرک کردار ادا اور تنظیم کو منظم کرکے علامہ ساجد نقوی کا بھرپُور ساتھ دیا، تکفیری مولوی کے جھوٹے قتل کیس سے رہائی کیلئے مرحوم نے شیعہ علماء کونسل کی تشکیل کرکے تحریک چلائی اور قانونی جدوجہد کے بعد علامہ ساجد علی نقوی کی رہائی ممکن ہوئی۔ وسیم ساجدی نے کہا کہ مرحوم عبدالجلیل نقوی نے اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے متحدہ مجلس عمل اور ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم پر گرانقدر خدمات سرانجام دیں، جنہیں یاد رکھا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 697256
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش