0
Wednesday 24 Jan 2018 10:49

پنجاب یونیورسٹی تصادم، گرفتار 196 طلباء کو انسداد دہشت گردی کی عدالت پیش کر دیا گیا

پنجاب یونیورسٹی تصادم، گرفتار 196 طلباء کو انسداد دہشت گردی  کی عدالت پیش کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ جامعہ پنجاب میں 2 طلباء تنظیموں کے مابین ہونیوالے تصادم کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے جبکہ یونیورسٹی کے ہاسٹلز میں سرچ آپریشن کے دوران لوہے کے راڈ اور ڈنڈے برآمد ہوئے ہیں۔ پنجاب یونیورسٹی بوائز ہاسٹل کے باہر پولیس کی بھاری نفری، واٹر باؤزر اور واٹر کینن کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار کھڑے ہیں۔ گزشتہ رات ایس پی اقبال ٹاؤن عمر فاروق کی قیادت میں سرچ آپریشن بھی کیا گیا۔ دوران سرچ آپریشن بوائز ہاسٹل سے لوہے کے راڈ، ڈنڈے، موبائل فون اور لیپ ٹاپ برآمد ہوئے۔ ایس پی اقبال ٹاؤن کا کہنا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی ایک تعلیمی مرکز ہے لیکن یہاں جھگڑوں کی وجہ سے طلباء و طالبات کا تعلیمی حرج ہوتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مشتبہ افراد کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے اور جلد حالات مکمل بہتر ہو جائیں گے۔ دوسری جانب گرفتار ہونیوالے 196 طلباء کو آج انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 699305
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش