0
Thursday 5 May 2011 20:21

اسامہ بن لادن کی موت سے پاکستان مزید مسائل میں مبتلا ہوا ہے، عبدالرزاق ساجد

اسامہ بن لادن کی موت سے پاکستان مزید مسائل میں مبتلا ہوا ہے، عبدالرزاق ساجد
لاہور:اسلام ٹائمز۔ اسامہ بن لادن کی موت سے پاکستان مزید مسائل میں مبتلا ہوا ہے، بیرونی دنیا میں تمام مسلمان اور بالخصوص پاکستانی مایوسی کی کیفیت میں مبتلا ہو چکے ہیں اور اسامہ کی پاکستان میں ہلاکت سے تمام اداروں کے ذمہ دار اپنی غلطی کا کھل کر اعتراف کریں۔ یہ بات المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ لندن کے چیئرمین عبدالرزاق ساجد نے جامعہ نعیمیہ میں اسقبالیہ کے موقع پر کہی۔ انہوں نے کہا کہ جس دن سے اسامہ کی پاکستان میں ہلاکت ہوئی اس دن سے میرے بچے لندن سکول پڑھنے کے لئے نہیں جا رہے اور یہی صورتحال دنیا بھر میں تمام پاکستانیوں کے بچوں کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں محب وطن اہل سنت صوفیاء کو ماننے والے ہیں۔ انہوں نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ جب میں اے ٹی آئی کا صدر تھا تو اس وقت کے آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل حمید گل نے مجھے کہا کہ تھا پاکستان میں صرف آپ اہل سنت ہی اسلحہ کیوں نہیں اٹھا رہے، تو میں نے جواب میں کہا کہ جنرل حمید گل خدا کا خوف کریں، اگر جہاد عوام نے کرنا ہے تو فوج کس مقصد کے لئے رکھی ہوئی ہے اور اگر اہل سنت بھی اسلحہ سے لیس ہو گئے تو پھر پاکستان میں خانہ جنگی ہو گی۔
اس موقع پر ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ مولانا راغب حسین نعیمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے مسئلے پر آل پارٹیز کانفرنس طلب کریں اور خودمختار پالیسی کا اعلان کریں۔ تقریب میں محمد نواز کھرل، مفتی محمد حسیب قادری، محمد ضیاءالحق نقشندی، محمد اسلم سعیدی، مولانا مفتی محمد عمران اور دیگر نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 70049
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش