0
Sunday 4 Feb 2018 23:51

مقبوضہ کشمیر کی عوام بھارتی فورسز کی بدترین بربریت کا شکار ہے، بلاول بھٹو زرداری

مقبوضہ کشمیر کی عوام بھارتی فورسز کی بدترین بربریت کا شکار ہے، بلاول بھٹو زرداری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی عوام بھارتی فورسز کی بدترین بربریت کا شکار ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیریوں کے خلاف کیمیائی اسلحہ اور چھرے والی بندوقوں کے استعمال کے متعلق رپورٹس پر تحقیقات کریں۔ یوم کشمیر کے موقعے پر اپنے پیغام میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ کشمیری اپنے حق خود ارادیت کی خاطر ہزاروں جانیں گنوانے اور آبادی کا ایک بہت بڑا حصہ بگاڑنے اور معذور بنائے جانے کے باوجود گذشتہ 70 سالوں سے پرامن جدوجہد کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزیراعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو تھیں، جنہوں نے مقبوضہ کشمیر کے معاملے کو ابھارنے اور اپنی انتھک جدوجہد کے دوران جام شہادت نوش اور قربانیاں دینے والے کشمیریوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیئے ہر سال 5 فروری کو یوم کشمیر منانے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی 2018ء کے عام انتخابات جیت کر پارلیمنٹ کی کشمیر کمیٹی، جو شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنی دوسری حکومت کے دوران قائم کی تھی، کو بھرپور انداز میں سرگرم و فعال کرے گی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وہ پی پی پی قیادت کی تیسری نسل ہیں، جو کشمیری عوام کی حق خودارادیت کی جدوجہد کی ہر ممکن اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے دونوں سابق چیئرپرسنز اور وزرائے اعظم نے ہر عالمی فورم پر مسئلہ کشمیر دوٹوک انداز میں اٹھایا۔ پی پی پی چیئرمین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں بدترین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو عالمی سطح پر اٹھاکر مودی حکمومت کی جانب سے مسئلہ کشمیر کو بالائے طاق رکھنے کی سازش کو ناکام بنایا جائے گا۔ انہوں نے عہد کیا کہ ان کا کشمیر کاز کے لئے عزم اور کمیٹمینٹ اسی طرح سے ووکل، متحرک اور نتیجہ خیز ہوں گے جیسے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے ایام میں تھے۔
خبر کا کوڈ : 702281
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش