0
Saturday 7 May 2011 18:04

صدر،وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات، وزیراعظم پیر کو ایبٹ آباد آپریشن پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں گے

صدر،وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات، وزیراعظم پیر کو ایبٹ آباد آپریشن پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں گے
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ صدر آصف علی زرداری سے بری فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے اسلام آباد میں ملاقات کی، ملاقات میں پاک امریکا تعلقات کی موجودہ صورتحال اور ایبٹ آباد آپریشن کے بعد کی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی ایبٹ آباد آپریشن پر پیر کے دن پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں گے۔ ایوان صدر اسلام آباد صدر آصف علی زرداری اور آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی بھی شریک ہوئے، صدراتی ترجمان فرحت اللہ بابر کے مطابق ملاقات میں موجودہ صورتحال پر غور کیا گیا اور وزیراعظم نے اپنے دورہ فرانس کے بارے میں بریفنگ دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات کی موجودہ صورتحال اور ایبٹ آباد آپریشن کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر بھی مشاورت کی گئی اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ کو اس کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ اس مشاورتی اجلاس کے بعد بتایا گیا کہ حکومت نے ایبٹ آباد آپریشن پر پارلیمنٹ میں تفصیلی بحث کا فیصلہ کیا ہے اور وزیراعظم یوسف رضا گیلانی پیر کے دن پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں گے۔ وزیراعظم نے صدر اور آرمی چیف کے علاوہ وزیر مملکت برائے خارجہ اور وزیر دفاع سے بھی مشاورت کی، وزیراعظم نے کہا ہے کہ ملکی دفاع کو عوام کی خواہشات کے مطابق مضبوط بنائیں گے۔
وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی اور صدر آصف علی زرداری سے ملاقات میں آرمی چیف نے اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد اب تک کی تحقیقات سے صدر اور وزیراعظم کو آگاہ کیا اور اسامہ بن لادن کے اہلخانہ سے ملنے والی معلومات اور مختلف پہلوﺅں کے بارے میں تفصیلی بریف کیا۔ ان ملاقاتوں کے دوران پاکستان کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے پہلووں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ قومی وقار کو ہر صورت مقدم رکھا جائے گا۔ ملکی دفاع کو عوامی خواہشات کے مطابق مستحکم بنایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 70337
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش