0
Saturday 17 Feb 2018 22:14

انسانی اقدار روبہ زوال، بنتِ حوّا پر مظالم لمحہ فکریہ ہے، جمیعت اہل حدیث کشمیر

انسانی اقدار روبہ زوال، بنتِ حوّا پر مظالم لمحہ فکریہ ہے، جمیعت اہل حدیث کشمیر
اسلام ٹائمز۔ موجودہ دور میں انسانی اقدار ناپید ہوتی جا رہی ہیں، انصاف، بھائی چارہ اور پیار و محبت کتابوں میں ہی سمٹ کر رہ گیا ہے، کرپشن اور اقربا پروری سماج کی جڑوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ فرقہ پرستی نے سماج میں جگہ بنالی ہے جس کی وجہ سے نفرت کو پنپنے کا موقعہ مل رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سرینگر میں منعقدہ ایک پریس کے دوران جمیت اہل حدیث جموں و کشمیر کے صدر غلام محمد بٹ اور جنرل سیکریٹری ڈاکٹر عبدالطیف الکندی نے مشترکہ طور پر کیا۔ جمعیت اہل حدیث کے عہدیداران نے کہا کہ موجودہ دور کے مسائل پر گفت و شنید اور ان پر بحث و تمخیص کے مقصد سے دعوہ کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں موجودہ دور کی برائیوں جن میں انسانی اقدار کا زوال، فحاشیت، جرائم، فرقہ پرستی کے سبب مہذب معاشرے کی بنیادیں کھوکھلی ہونے سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

انہوں نے شام، افغانستان، لبنان، یمن، کشمیر اور فلسطین میں انسانوں کے قتل عام پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ متوقع کانفرنس میں اسلامی ممالک پر غیرضروری ضوابط تھوپنے اور مسلمانوں کے معاملات میں بے جا مداخلت پر بحث و تمخیص کی جائے گی۔ اس دوران ڈاکٹر الکندی نے کہا کہ بچوں اور والدین کے بڑھتی خلیج تشویش کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے شعبے کو کاروبار کے طور پر سمجھا جا رہا ہے، مالی فوائد کی خاطر کسی بھی طرح کی جعلسازی سے گریز تک نہیں کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں انسانی اقدار روبہ زوال ہیں اور ناپید ہونے کے درپہ ہیں۔ ڈاکٹر عبدالطیف الکندی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر افواہیں، جھوٹ پر مبنی رپورٹوں کے بے ہنگم پھیلاؤ کے سبب مسلم دُنیا میں انتشار پیدا کیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 705570
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش