0
Tuesday 20 Feb 2018 14:29

سیکرٹری جنگلات جی بی کی مختلف مکاتب فکر کے علماء سے ملاقات، شجرکاری مہم میں تعاون کی گزارش

سیکرٹری جنگلات جی بی کی مختلف مکاتب فکر کے علماء سے ملاقات، شجرکاری مہم میں تعاون کی گزارش
اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنگلات، جنگلی حیات و ماحولیات گلگت بلتستان نے گزشتہ دنوں شجرکاری مہم کے سلسلے میں مذہبی شخصیات سے ملاقات شروع کی۔ انہوں نے انجمن اہلسنت و الجماعت کے امیر مولانا قاضی نثار احمد سے ملاقات کی۔ دوران ملاقات شجرکاری کی ضرورت اور افادیت پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا گیا کہ لوگوں کے اندر شجرکاری کی افادیت کا شعور بیدار کیا جائے۔ سیکرٹری جنگلات نے علماء کرام پر زور دیا کہ وہ اس سلسلے میں اپنی ذمہ داری نبھانے اور عوام کو اسلامی تعلیمات کی روشنی میں شجرکاری مہم کی اہمیت سے آگاہ کریں۔ قاضی نثار احمد نے محکمہ جنگلات کو مکمل تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ وہ خود بھی شجرکاری مہم میں شریک ہیں اور تمام علماء کرام سے گزارش کریں گے کے وہ اس مہم میں بھرپور حصہ لیں۔ اسی ضمن میں سیکرٹری جنگلات نے امام جمعہ و جماعت امامیہ جامع مسجد گلگت آغا راحت حسین الحسینی سے بھی ملاقات کی۔ دوران ملاقات شجرکاری کی ضرورت اور افادیت پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ آغا راحت حسین الحسینی نے محکمہ کو مکمل تعاون کا یقین دلایا کہ وہ اس مہم میں بھرپور حصہ لیں گے۔
خبر کا کوڈ : 706259
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش