0
Thursday 22 Feb 2018 19:51

مردان، بے گناہ شہری کا قتل، ذمہ دار پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

مردان، بے گناہ شہری کا قتل، ذمہ دار پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم
اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس اکرام اللہ خان اور جسٹس محمد غضنفرخان پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے مردان پولیس کی جانب سے جعلی پولیس مقابلے میں بے گناہ شہری کو قتل کرنے پر ذمہ دارپولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے یہ احکامات گزشتہ روز نورعالم خان ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر نیازمحمد ساکن رشکئی کی رٹ پر جاری کیے۔ اس موقع پر عدالت کو بتایاگیاکہ درخواست گزار کا بھائی انس خان جو سائیکل پر کپڑے فروخت کرکے بچوں کے لئے 2 وقت کی روٹی کماتا تھا، 2 مارچ 2017ء کو گھر واپس آرہاتھا کہ کالج چوک مردان میں پولیس نے اندھا دھند فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا اور بعدازاں پولیس نے یہ موقف اختیار کیاکہ انہیں شک تھا کہ مقتول خودکش ہے جبکہ اس سے کسی قسم کا اسلحہ بھی برآمد نہ ہوا تھا، جس پر پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی گئی، تاہم تھانے کے بعد سیشن کورٹ نے بھی درخواست مسترد کردی لہذا ذمہ دار اہلکاروں سب انسپکٹر بخت شیر اور کانسٹیبل گل شاد سمیت ذمہ داراہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر رٹ پٹیشن منظور کرلی۔
خبر کا کوڈ : 706798
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش