0
Friday 23 Feb 2018 20:53

جمعیت علماء پاکستان نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کیلئے امیدواروں کے نام طلب کر لئے

جمعیت علماء پاکستان نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کیلئے امیدواروں کے نام طلب کر لئے
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان کی مجلس عاملہ نے متحدہ مجلس عمل میں شمولیت کی توثیق کرتے ہوئے صوبائی تنظیموں سے آئندہ انتخابات کیلئے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کے نام طلب کر لئے ہیں۔ اس حوالے سے ضلعی تنظیموں کو ہوم ورک مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ پیر اعجاز ہاشمی کی زیر صدارت اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ 5 مذہبی جماعتوں کے اتحاد ایم ایم اے کو ہی فروغ دیا جائے گا، جیسا کہ قائد اہلسنت علامہ شاہ احمد نورانی کی قیادت میں قائم ہوا تھا، اور اس نے ملکی سیاست میں اتحاد بین المسلمین کو فروغ دینے کیساتھ سیکولر قوتوں کے مقابلے میں جمہوری میدان میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے خیبر پختونخواہ میں حکومت قائم کی اور اپوزیشن لیڈر کا منصب قومی اسمبلی میں حاصل کیا۔ اجلاس میں اس بات پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ اہلسنت کو تقسیم کرنے کیلئے مختلف تنظیموں کو سامنے لایا جا رہا ہے، جس سے اتحاد اہلسنت کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ فیصلہ کیا گیا کہ ایسے لوگ جو کسی بھی وجہ سے پارٹی چھوڑ گئے تھے انہیں غیر مشروط طور پر واپس لینے کیلئے تیار ہیں اور زور دیا گیا کہ چھوٹے چھوٹے گروہ پیدا کرنے کی بجائے نظام مصطفی کے حامی افراد قومی دھارے میں آتے ہوئے جمعیت علما پاکستان کے پلیٹ فارم کو مضبوط کریں۔ صوبائی سطح پر سیاسی کانفرنسیں بھی منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ جن میں آئندہ انتخابات کیلئے لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 707007
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش