0
Wednesday 28 Feb 2018 19:16

میمو گیٹ جعلی کیس تھا اور اس میں کوئی جان نہیں، بلاول بھٹو زرداری

میمو گیٹ جعلی کیس تھا اور اس میں کوئی جان نہیں، بلاول بھٹو زرداری
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ سب جانتے ہیں کہ میمو گیٹ جعلی کیس تھا اور اس میں کوئی جان نہیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی رابطہ مہم چلا رہی ہے، پیپلز پارٹی ہی واحد جماعت ہے جو عوامی مسائل حل کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام بیروزگاری، مہنگائی اور دہشت گردی کا خاتمہ چاہتے ہیں، ہم ملک کو خوش حال اور پرامن پاکستان بنائیں گے۔ چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ مجھے کیوں نکالا عوام کا مسئلہ نہیں ہے، عوام کو نواز شریف کی نااہلی اور پاناما کیس سے کوئی غرض نہیں، نواز شریف توجہ ہٹانے کے لئے میمو گیٹ کیس لارہے ہیں، سب جانتے ہیں کہ میمو گیٹ جعلی کیس تھا اور اس میں کوئی جان نہیں۔ بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ عمران خان اور شہباز شریف کو دعوت ہے کہ آئیں کراچی سے الیکشن لڑیں، کراچی کے عوام صرف پیپلز پارٹی کو کامیاب کرائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 708167
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش