0
Thursday 15 Mar 2018 17:40

ہمارے 5 جوانوں نے قربانی دے کر 60 ہزار افراد کی زندگیاں بچا لی ہیں، آئی جی پنجاب

ہمارے 5 جوانوں نے قربانی دے کر 60 ہزار افراد کی زندگیاں بچا لی ہیں، آئی جی پنجاب
اسلام ٹائمز۔ لاہور کی پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں شہداء کی نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خودکش حملہ آور کو پولیس نے روکنے کی کوشش کی، جس پر اس نے خود کو اُڑا لیا، تحقیقات جاری ہیں بہت جلد اصل ملزمان تک پہنچ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تبلیغی اجتماع کا پنڈال بہت بڑا ہے اور اجتماع کے پورے ایریا کو سکیور کرنا مشکل ہے، دھماکے کے وقت بھی پنڈال میں 60 ہزار افراد موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی قربانی سے ہم بہت بڑے نقصان سے بچ گئے ہیں، واقعہ کی ذمہ داری کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا، قوم کو پولیس فورس کی قربانی کو ہمیں یاد رکھنا چاہیے۔ عارف نواز نے کہا کہ ہمارے 5 شہداء نے قربانی دے کر 60 ہزار افراد کی جانیں بچائی ہیں، پولیس فورس اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھا رہی ہے اور انہیں نبھاتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی جانوں پر کھیل کر تبلیغی جماعت کے ارکان کو بچایا۔
خبر کا کوڈ : 711645
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش