0
Thursday 15 Mar 2018 23:14

کراچی، ثابت ہلدی کی آڑ میں 9800 کلو چھالیہ اسمگل کرنیکی کوشش ناکام

کراچی، ثابت ہلدی کی آڑ میں 9800 کلو چھالیہ اسمگل کرنیکی کوشش ناکام
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کسٹم کراچی نے خفیہ اطلاع پر ثابت ہلدی کی آڑ میں 9800 کلو گرام چھالیہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ تفصیلات کے مطابق کسٹمز اپریزمنٹ ایسٹ کلکٹریٹ کراچی کو اسٹنٹ کلکٹر کسٹمر ایگرامینیشن ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل کے ذریعے اطلاع موصول ہوئی تھی کہ ثابت ہلدی کی آڑ میں چھالیہ سنگاپور سے اسمگل کی جا رہی ہے، جس پر مذکورہ کسٹم افسر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ریکارڈ کی چھان بین کی اور سنگاپور سے درآمد ہونے والے کنسائمنٹس کی نگرانی سخت کر دی، اس دوران انہوں نے 40 فٹ کے دو کنٹینرز پر مشتمل کنسائمنٹ کو ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل کراچی میں روکا، جسے میسرز بیسٹ ہوپ انٹرپرائیز کراچی نے درآمد کیا تھا اور اس کی گڈز ڈکلیریشن میں ثابت ہلدی ظاہر کی گئی تھی، مجاز اتھارٹی کی ہدایت اور ٹرمینل اسٹاف کے انتظامات کے ذریعے عملے نے کنٹینرز کی سیل توڑی اور اسٹنٹ کلکٹر ایگرمینشن کی نگرانی اور ٹرمینل اسٹاف پی اے آر اینڈ ڈی کی موجودگی میں معائنہ عمل شروع ہوا، اس دوران ایک کنٹینر سے 9800 کلو گرام چھالیہ اور 17200 کلو گرام ثابت ہلدی برآمد ہوئی، جبکہ اس کا اوریجن ظاہر نہیں کیا گیا تھا اور امپورٹر نے اسے 2700 کلو گرام ثابت ہلدی ظاہر کیا تھا، دوسرے کنٹینر سے ڈیکلیریشن کے مطابق 27000 کلو گرام ہلدی نکلی۔ مذکورہ درآمد کنندہ کے خلاف مجرمانہ کارروائی شروع کرنے اور مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست دیدی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 711769
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش