0
Tuesday 20 Mar 2018 17:10

متحدہ مجلس عمل بحال، مولانا فضل الرحمان صدر منتخب

متحدہ مجلس عمل بحال، مولانا فضل الرحمان صدر منتخب
اسلام ٹائمز۔ مذہبی سیاسی جماعتوں پر مشتمل سیاسی اتحاد متحدہ مجلس عمل کو بحال کر دیا گیا، جس کا صدر مولانا فضل الرحمان کو منتخب کیا گیا ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ نے متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) کی بحالی کا اعلان کیا۔ لیاقت بلوچ نے ایم ایم اے کی مرکزی قیادت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو ایم ایم اے کا صدر منتخب کیا گیا ہے، جبکہ لیاقت بلوچ جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔ ایم ایم اے کے جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل کا مرکزی ورکرز کنونشن اپریل کے پہلے ہفتے میں منعقد کیا جائے گا۔ اس موقع پر پریس کانفرنس میں ایم ایم اے کے نومنتخب صدر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پوری قوم کو ایم ایم اے کی بحالی کی مبارک باد پیش کرتا ہوں، آج ہم نے نئے سفر کے آغاز کا عہد کر دیا ہے، کوشش کریں گے کہ قوم کی امیدوں پر پورا اتریں۔ انہوں نے کہا کہ ہر سطح پر ایم ایم اے میں تنظیم سازی ہوگی، آئندہ انتخاب ایم ایم اے کے پرچم تلے لڑیں گے، ہم ملک میں نئی سیاست کا آغاز کرنے جا رہے ہیں، ہمیں امن اور خوشحالی کی ضرورت ہے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ ایم ایم اے عام شہریوں کی ترجمانی کرے گی، ہم ایک نئے عزم سے سفر کا آغاز کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 712801
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش