0
Wednesday 21 Mar 2018 18:12

مخصوص عناصر ایرانی ویزہ آفس کیخلاف پروپیگنڈہ کر رہے ہیں، مجید صادقی دولت آبادی

مخصوص عناصر ایرانی ویزہ آفس کیخلاف پروپیگنڈہ کر رہے ہیں، مجید صادقی دولت آبادی
اسلام ٹائمز۔ ایران ویزہ ڈراپ باکس ایسوسی ایشن کے وفد نے ایسوسی ایشن کے صدر سید محمد رضا موسوی کی قیادت میں قونصل جنرل اسلامی جمہوریہ ایران لاہور مجید صادقی دولت آبادی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور قونصلیٹ جنرل اسلامی جمہوریہ ایران کی زائرین کیلئے خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی ویزہ پالیسی کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر سید محمد رضا موسوی نے قونصل جنرل ایران سے استفار کیا کہ کچھ سازشی عناصر قونصلیٹ جنرل ایران کیخلاف غلط پروپیگنڈہ کر رہے ہیں کہ ایرانی حکومت زمینی راستے سے جانیوالے زائرین خاص کر خواتین کو ویزہ جاری نہیں کر رہی۔ جس پر قونصل جنرل اسلامی جمہوریہ ایران مجید صادقی دولت آبادی نے اس پروپیگنڈے کو جھوٹ پر مبنی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ جمہوریہ ایران پاکستانی زائرین کابہت احترم کرتا ہے اور ویزہ سیکشن شب و روز زائرین کی ہر طرح کی مشکلات دور کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مخصوص عناصر ویزہ آفس کیخلاف اپنے مفادات کیلئے پروپیگنڈہ کر رہے ہیں جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، اس میں کچھ قافلہ سالار شامل ہیں جنہیں ویزہ آفس نے ضابطے کے برعکس سہولیات دینے سے انکار کیا تو وہ بلیک میلنگ پر اُتر آئے۔ اس موقع پر رضا موسوی نے ایران کے راستے عراق جانیوالے پاکستانی زائرین کیلئے ایران کا ڈبل انٹری ویزے دینے کی سہولت کی درخواست کی جس کا قونصل جنرل ایران نے بھر پور خیر مقدم کرتے ہوئے اس پر عملدرآمد کا یقین دلایا۔
خبر کا کوڈ : 712988
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش