0
Saturday 31 Mar 2018 06:09

فیصل آباد طالبہ قتل کیس، پولیس تاحال ملزمان کا سراغ لگانے میں ناکام، طلبہ کا احتجاج

فیصل آباد طالبہ قتل کیس، پولیس تاحال ملزمان کا سراغ لگانے میں ناکام، طلبہ کا احتجاج
اسلام ٹائمز۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کی گولڈ میڈلسٹ 20 سالہ طالبہ کے زیادتی کے بعد قتل کے خلاف یونیورسٹی میں احتجاج کیا گیا، جبکہ پولیس تاحال ملزمان کا سراغ لگانے میں ناکام رہی ہے۔ مظاہرے کے دوران طالبعلموں نے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا تاہم پولیس نے انہیں احتجاج کرنے سے روک دیا۔ واضح رہے کہ انگریزی کی گولڈ میڈلسٹ طالبہ عابدہ کو 25 مارچ کو اغواء کیا گیا تھا، اس کی لاش چار دن بعد ڈجکوٹ سے ملی تھی۔ اہلخانہ جب بیٹی کی پُراسرار گمشدگی کی شکایت لے کر تھانے پہنچے تو پولیس انہیں خود ڈھونڈنے کا مشورہ دے کر لوٹاتے رہے۔ یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہا جب بدھ 28 مارچ کو بدقسمت طالبہ کی لاش ڈچ کوٹ سے مل گئی۔ طالبہ کی گمشدگی کی درخواست تین روز تک ٹالنے پر ایس ایچ او گلبرگ تھانہ کو معطل کردیا گیا ہے۔ طالبہ کے ڈی این اے نمونے لاہور فارنزک لیبارٹری بھیج دیئے گئے ہیں۔ ادھر قومی کمیشن برائے انسانی حقوق نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او فیصل آباد سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
خبر کا کوڈ : 714800
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش