0
Monday 2 Apr 2018 22:08

جی بی پولیس کی کارکردگی کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے، ڈاکٹر کاظم نیاز

جی بی پولیس کی کارکردگی کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے، ڈاکٹر کاظم نیاز
اسلام ٹائمز۔ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ڈاکٹر کاظم نیاز نے پولیس ٹریننگ سینٹر گلگت میں آئی جی پی کے دربار سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج جی بی میں ترقیاتی فنڈز پورے خرچ ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان سی پیک کا گیٹ وے ہے، ہمیں سی پیک کے چیلنجز سے بھی نمٹنا ہے۔ جی بی پولیس کا اپنا ایک اچھا امیج ہے اس کی کارکردگی کسی سے کم نہیں۔ چیف سیکرٹری نے مزید کہا کہ کہا جا رہا ہے کہ ینگ آفیسرز کو جی بی نہیں آنا چاہیئے کیونکہ یہاں انہیں تجربہ کم حاصل ہوتا ہے۔ میں کہتا ہوں کہ اگر کسی کو تجربہ حاصل کرنا ہو تو جی بی میں آکر خدمات سرانجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ جی بی پولیس کی کارکردگی کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ کم ترین وسائل کے ساتھ یہاں کی فورسز نے خطے میں امن و امان برقرار رکھا جس کی وجہ سے پورے ملک کا امیج بہتر ہو رہا ہے۔ تقریب کے اختتام پر چیف سیکرٹری نے آئی جی پی کے ہمراہ مختلف فیلڈ کے پولیس اہلکاروں کو نمایاں کارکردگی دکھانے پر نقد انعامات اور تعریفی اسناد دیں۔ آئی جی پی صابر احمد نے ڈاکٹر کاظم نیاز کو پی ٹی سی آمد پر یادگار تحفہ پیش کیا۔ اس سے پہلے مہمان خصوصی چیف سکرٹری گلگت بلتستان ڈاکٹر کاظم نیاز جب پی ٹی سی پہنچے تو آئی جی پی صابر احمد نے ان کا استقبال کیا اور اس موقع پر چیف سکریٹری کو سلامی بھی دی گئی۔
خبر کا کوڈ : 715275
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش