0
Wednesday 4 Apr 2018 05:03

4 اپریل پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، واجد گلگتی

4 اپریل پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، واجد گلگتی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان ضلع غذر کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری واجد گلگتی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ چار اپریل ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ چار اپریل 1979ء کو پاکستانی قوم نے ایک ایسے چراغ کو بجھا دیا جس کی روشنی میں اس قوم نے قیامت تک کا سفر طے کرنا تھا۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو 1971ء کے جنگ کے بعد ٹوٹے ہوئے پاکستان کے لئے ایک امید بن کے سامنے آگئے۔ قائد عوام نے جب اقتدار سنبھالا تو بہت سارے سنگین مسائل درپیش تھے، جس میں نوے ہزار فوجی قیدی تھے۔ پانچ ہزار مربع میل زمین انڈیا کے قبضے میں تھی، اسطرح کے بہت سارے مسائل تھے۔ پیپلز پارٹی کے رہنماء نے کہا کہ قائد عوام نے اقتدار سنبھالنے کے بعد ہندوستان جاکر نوے ہزار فوجی اور پانچ ہزار مربع میل زمین واپس لائی۔ انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ مایوس اور ناامیدی میں مبتلا پاکستانی قوم کو سیاسی و معاشی شعور دیا۔ عوام کی کمزور و نحیف آوازوں کو اقتدار کے ایوانوں تک رسائی دی اور سیاست کو عالی شان محلات سے نکال کر گلیوں اور محلوں کی سطح پر لے آئے۔ بھٹو شہید کی دوراندیش شخصیت نے ارض پاکستان کو آئین سے سرفراز کیا۔ انہوں نے ازلی دشمن کے مقابلے میں ناقابل شکست جوہری طاقت عطا کرکے وطن عزیز کی طرف اُٹھنے والی ہر آنکھ کو جھکنے پر مجبور کر دیا۔ یہی وہ سارے کارنامے ہیں جسکی وجہ سے ہم آج بھی کہہ رہے ہیں کہ اس ملک کو ایک بار پھر بھٹو کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 715480
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش