0
Tuesday 10 Apr 2018 11:15

بنوں، امن کمیٹی کے رکن مولوی شمس الحق قاتلانہ حملے میں جاں بحق

بنوں، امن کمیٹی کے رکن مولوی شمس الحق قاتلانہ حملے میں جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ جانی خیل میں نامعلوم افراد نے امن کمیٹی کے رکن مولوی شمس الحق کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا، جبکہ حملے میں ان کا بھتیجا بھی زخمی ہوگیا۔ بنوں کے علاقے جانی خیل میں امن کمیٹی کے رکن مولوی شمس الحق گھر سے نماز پڑھنے کیلئے نکلے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں مولوی شمس الحق موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کا بھتیجا رسول خان زخمی ہوگیا۔ لاش اور زخمی کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 2 حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے جو فائرنگ کرنے کے بعد باآسانی فرار ہوگئے۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
خبر کا کوڈ : 716915
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش