0
Wednesday 18 Apr 2018 17:15

پشاور میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، اسلحہ اور بارودی مواد برآمد

پشاور میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، اسلحہ اور بارودی مواد برآمد
اسلام ٹائمز۔ پولیس نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا۔ کیپٹل سٹی پولیس پشاور کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ عبداللہ اور ممتاز نامی 2 دہشت گردوں نے تھانہ ریگی کی حدود میں کسی نامعلوم مقام پر خطرناک بارودی مواد زیر زمین چھپا رکھا ہے، پولیس نے محلہ غزالی گڑھی میں واقع ایک مکان کے صحن میں زیر زمین چھپایا گیا بارودی مواد اور اسلحہ برآمد کرلیا۔ برآمد کئے گئے بارودی مواد میں 3 عدد ٹینک شکن بارودی سرنگیں، ایک راکٹ لانچر، 3 راکٹ لانچر گولے، 7 مارٹر گولے، 9 آر پی جی، 100 الیکٹرک ڈیٹو نیٹرز، 18 عدد ٹائم پنسل، خودکش جیکٹ میں استعمال ہونے والے 3 عدد لیڈپیسز اور 10عدد ایگنیٹرسیٹ برائے بارودی ہینڈ گرنیڈ شامل ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عبداللہ ولد ممتاز اور ممتاز ولد امین اللہ دہشت گردی، قتل، اقدام قتل اور درجنوں دیگر سنگین مقدمات میں بھی مطلوب ہیں، دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفیش شروع کردی ہے۔
خبر کا کوڈ : 718844
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش