0
Tuesday 1 May 2018 10:59

پاکستان افغانستان مل بیٹھ کر آپسی اختلافات ختم کریں، میاں افتخار حسین

پاکستان افغانستان مل بیٹھ کر آپسی اختلافات ختم کریں، میاں افتخار حسین
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان کو مل بیٹھ کر آپسی اختلافات اور تنازعات حل کرنا ہوں گے۔ لنڈی کوتل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کو طورخم کا تجارتی راستہ کھلا رکھنا چاہیئے کیونکہ اسی میں دونوں ممالک کے عوام اور حکومتوں کا فائدہ ہے۔ میاں افتخار حسین کا مزید کہنا تھا کہ خطے سے شدت پسندی کا مکمل خاتمہ نہیں ہوا، بلکہ ایک وقتی خاموشی چھائی ہوئی ہے جو باعث تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور روس افغانستان میں مفادات کی جنگ لڑ رہے ہیں ایسے میں چین کو ثالث کا کردار ادا کرنا چاہیئے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری نے اس موقع پر حکومت سے مطالبہ کیا کہ آئندہ عام انتخابات سے قبل فاٹا کو خیبرختونخوا میں ضم کیا جائے جبکہ قبائلی علاقوں کو بھی ملک کے دیگر حصوں کی طرح ترقی کے مواقع دیئے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 721632
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش