0
Tuesday 1 May 2018 18:25

(ن) لیگ کو چوہدراہٹ کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال نہیں کرنے چاہیئں، جنو بی پنجاب صوبہ محاذ کے مطالبات کی حمایت کرتے ہیں، بلوچ اتحاد کونسل

(ن) لیگ کو چوہدراہٹ کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال نہیں کرنے چاہیئں، جنو بی پنجاب صوبہ محاذ کے مطالبات کی حمایت کرتے ہیں، بلوچ اتحاد کونسل
اسلام ٹائمز۔ بلوچ اتحاد کونسل کے چیئرمین سردار عرفان خان رند نے ملتان، بہاولپور اور ڈی جی خان ڈویژن کو انتظامی یونٹ بنانے کی تجویز مسترد کر دی، اور مطالبہ کیا ہے کہ جنوبی پنجاب کے علاقوں پر مشتمل خودمختار صوبہ بنایا جائے، لیکن (ن) لیگ جنوبی پنجاب صوبے کے قیام میں رکاوٹ ڈالنا چاہتی ہے، اگر انتظامی یونٹ بنایا گیا تو تحریک چلائیں گے، (ن) لیگ کو چوہدراہٹ کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال نہیں کرنے چاہیئں، جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے مطالبات کی حمایت کرتے ہیں اور انتظامی یونٹ کے نام پر آدھا تیتر، آدھا بٹیر کی بجائے صرف خودمختار جنوبی پنجاب صوبہ مانیں گے، لیکن ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک اور جھنگ کو بھی جنوبی پنجاب صوبے میں شامل کرنے کے لئے جنوبی پنجاب صوبہ محاذ سے مزاکرات کرکے ان کی بھی حمایت حاصل کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ اس موقع پر وائس چیئرمین صادق خان لاشاری، صدر فیاض خان کورائی، چیف آرگنائزر حسنین نواز لغاری، سیکریٹری جنرل سیف اللہ خان، صدیق خان، اکمل خان، صفدر خان، حاجی پیر بخش بھی موجود تھے۔ سردار عرفان خان رند نے مزید کہا کہ حکمران جاتے جاتے جو کھیل کھیلنا چاہتے ہیں وہ کھیل ہم کھیلنے نہیں دیں گے، الگ صوبہ کے قیام کے لئے اپنے بچوں کی روٹی اٹھا کر تخت لاہور کے بچوں کو پہلوان بنا دیا، جنوبی پنجاب کے بچوں کی ہڈیاں ہی رہ گئیں، مگر (ن) لیگ نے سوائے محرومیوں کے کچھ نہیں دیا، تعلیم و صحت کے منصوبوں پر کوئی کام نہیں کیا گیا، لوڈشیڈنگ ختم کرنے میں حکمران مخلص ہوتے تو آج صورتحال مختلف ہوتی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب محاذ سمیت دیگر اراکین اسمبلی سے بھی رابطے جاری ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم الگ صوبے کی آزادی چاہتے ہیں، نام وہ کچھ بھی رکھیں کیونکہ نام سے زیادہ اس خطے کی محرومیاں ہیں، یہاں تک کہ زراعت تباہ ہو کر رہ گئی ہے، کسان بدحالی کا شکار ہے، انہوں نے کہا کہ وفاقی بجٹ میں عوام کے مفاد میں کچھ نہیں کیا گیا، بلکہ عوام پر ایک بار پھر پٹرول بم گرا کر مہنگائی کا طوفان کھڑا کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 721740
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش