0
Saturday 12 May 2018 12:45

جمعیت الوفاق کیجانب بحرینی وزیر خارجہ سے استعفٰی کا مطالبہ

جمعیت الوفاق کیجانب بحرینی وزیر خارجہ سے استعفٰی کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ بحرین کی سیاسی جماعت جمعیت الوفاق نے آل خلیفہ حکومت کے وزیر خارجہ کی صہیونی حکومت کی حمایت کی مذمت کرتے ہوئے ان سے استعفٰی کا مطالبہ کیا ہے۔ المیادین نیوز چینل سے ملنے والی رپورٹ کے مطابق بحرین میں جمعیت الوفاق نے بحرینی وزیر خارجہ کے حالیہ بیانات اور شام میں صیہونی حکومت کی حالیہ فوجی مداخلت پر اسکی حمایت پر تنقید کی ہے اور زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیانات اس شخص کی ذاتی رائے ہے اور یہ بحرین کے عوام کی نظر اور رائے نہیں ہے۔ جمعیت الوفاق نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ بحرینی عوام صہیونی حکومت کے ساتھ ایک ہی صف میں کھڑے ہونے، اس حکومت کے ساتھ تعلقات قائم کرنے یا پھر اس کی جارحانہ کارروائیوں کو جواز فراہم کرنے کو قبول نہیں کرتی۔ آل خلیفہ کی مخالف اس جماعت نے اپنے بیان واضح کیا ہے کہ بحرین کے وزیر خارجہ کو اس ملک کی عوام کا احترام کرتے ہوئے استعفی دینا چاہیے، کیونکہ جو کچھ انہوں نے کہا ہے،وہ اس ملک کے لئے شرم اور ذلت کا باعث ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ آل خلیفہ حکومت کے وزیر خارجہ شیخ خالد بن احمد نے 10 مئی جمعرات کی شام کو صیہونی حکومت کی جارحیت کے ردعمل میں اس بات کا دعویٰ کیا تھا کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔ بحرینی وزیر خارجہ کا یہ ردعمل قدس پر قابض صیہونی حکومت کی حوصلہ افزائی اور مسرت کا باعث بنا تھا۔
خبر کا کوڈ : 724306
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش