0
Monday 14 May 2018 11:18
غیر حتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق

عراق انتخابات میں سائرون پہلے اور الفتح کے امیدوار دوسرے نمبر پر

عراق انتخابات میں سائرون پہلے اور الفتح کے امیدوار دوسرے نمبر پر
اسلام ٹائمز۔ عراق میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے بعض صوبوں میں انتخاباتی نتائج اعلان کر دیئے گئے ہیں۔ غیرحتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق اب تک سید مقتدی صدر کا انتخابی اتحاد سائرون پہلے نمبر پر ہے جبکہ الحشد الشعبی کا انتخاباتی حلیف شمار ہونے والی الفتح پارٹی دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ ہفتہ والے دن سے شروع ہونے والے یہ پارلیمانی انتخابات انتہائی امن و امان کی فضا میں منعقد ہوئے جبکہ یہ عراق میں داعش کے ختم ہونے کے بعد منعقد ہونے والے پہلے عام انتخابات تھے۔ موجودہ انتخابات میں تقریبا ڈھائی کروڑ ووٹرز نے حصہ لیا۔ 2018 ء  کے انتخابات عراق کے چوتھے پارلیمانی عام انتخابات ہیں کہ جس کے نتیجے میں عراقی پارلیمنٹ میں مجموعی طور 328 کرسیوں کیلئے امیدواروں کا انتخاب کیا جائے گا۔ اس سال کے عام انتخابات میں کل 7000 امیدواروں نے شرکت کی۔ انتخابات میں اہم سیاسی اتحاد النصر، الفتح، دولت القانون، القرار العراقی اور سائرون کے نام سے سیاسی دوڑ میں شریک رہے۔
 


جدید ترین نتائج کے مطابق تمام صوبوں میں زیادہ کرسیاں حاصل کرنے والی جماعتوں کے نام درج ذیل ہیں۔

صوبہ ذیقار
سید مقتدی صدر کی پارٹی سائرون
ہادی العامری کی پارٹی الفتح
حیدر العبادی کی پارٹی النصر
نوری المالکی کی پارٹی القانون
عمار الحکیم کی پارٹی الحکمہ الوطنی
صوبہ قادسیہ
الفتح
سائرون
النصر
الحکمہ
القانون
صوبہ بغداد
سائرون
الفتح
القانون
الوطنیہ
النصر
صوبہ دیالی
القرار العراقی
الفتح
الوطنیہ
سائرون
النصر
صوبہ بصرہ
الفتح
سائرون
النصر
دولت قانون
الحکمہ
صوبہ صلاح الدین
قلعہ الجماھیر العراقیہ
الفتح
الوطنیہ
النصر
القرار العراقی
صوبہ نجف
سائرون
الفتح
النصر
الحکمہ
دولت قانون
صوبہ واسط
سائرون
الفتح
النصر
الحکمہ
دولت قانون
صوبہ الانبار
انبار ھویتنا
الوطنیہ
القرار العراقی
عابرون
النصر
صوبہ بابل
الفتح
سائرون
النصر
الحکمہ
دولت قانون
صوبہ اربیل
الدیمقراطی الکوردستانی
الاتحاد
الجبل الجدید
التخالف من اجل الدیمقراطیہ و العدلہ
غوران
صوبہ کربلا
الفتح
سائرون
النصر
دولت قانون
الحکمہ
 
خبر کا کوڈ : 724559
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش