0
Tuesday 15 May 2018 17:49

مشترکہ مزاحمتی قیادت کی ہنگامی میٹنگ میں کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال

مشترکہ مزاحمتی قیادت کی ہنگامی میٹنگ میں کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام ٹائمز۔ سید علی شاہ گیلانی،میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل جموں و کشمیر کی مشترکہ مزاحمتی قیادت کی ہنگامی میٹنگ میں کشمیر کی موجودہ مخدوش صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین سید علی گیلانی کی رہائشگاہ سرینگر پر مشترکہ مزاحمتی قیادت کی ہنگامی میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں حریت کانفرنس (م) کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق، لبریشن فرنٹ کے سربراہ محمد یاسین ملک نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق میٹنگ کے دوران کشمیر کی موجودہ صورتحال، شہری ہلاکتوں، جھڑپ کے مقامات پر شہری ہلاکتوں، گرفتاریوں اور مزاحمتی لیڈروں و کارکنوں کی خانہ و تھانہ نظربندی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹنگ میں اس بات پر برہمی کا اظہار کیا گیا کہ نماز جنازہ میں شرکت کرنے والے حریت رہنماؤں پر بھی ’’پی ایس اے‘‘ نافذ کیا جاتا ہے، جس کی وجہ سے یہاں خوف و ہراس کا ماحول تیار کر کے سیاسی مکانیت کے ساتھ ساتھ تعزیت پرسی پر بھی قدغنیں اور بندشیں عائد کی جا رہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران اکیس مئی کو شہداء حول کے برسی اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ کشمیر پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مشترکہ مزاحمتی قیادت کی میٹنگ کی تفصیلات پر لیڈران نے فی الحال خاموشی اختیار کی ہے، جبکہ آئندہ اس بارے میں دیگر تفصیلات کو منظرعام پر لایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 724834
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش