0
Friday 18 May 2018 16:56

سندھ پولیس کی عزت ٹریفک پولیس کے ہاتھوں میں ہے، آئی جی سندھ

سندھ پولیس کی عزت ٹریفک پولیس کے ہاتھوں میں ہے، آئی جی سندھ
اسلام ٹائمز۔ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کا کہنا ہے کہ ٹریفک اہلکاروں کی جدت سست پڑ گئی ہے، ٹریفک پولیس میں جدت لانے کی ضرورت ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے پولیس ہیڈکوارٹر گارڈن کراچی میں ٹریفک اہلکاروں کو نئی موٹر سائیکلیں دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ پولیس کی عزت ٹریفک پولیس کے ہاتھوں میں ہے، سندھ پولیس کا آئینہ ٹریفک پولیس ہے، ٹریفک پولیس کا اپنا ہیڈ کوارٹر ہونا چاہیے، ٹریفک اہلکاروں کی جدت سست پڑ گئی ہے، ٹریفک اہلکار ٹریفک قوانین میں مکمل طور پر عملدرآمد کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ 2016ء میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کی کمی تھی اور صرف 2200 اہلکار کراچی کا ٹریفک کنٹرول کرتے تھے۔

اللہ ڈنو خواجہ نے کہا کہ ہیلمٹ، سیٹ بیلٹ اور اسٹاپ لین پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے، ایئرپورٹ سے دو تلوار تک شہریوں کو قوانین پر سختی سے پابندی کروائی جائے، پندرہ دن کے اندر افسران کو بھی نئی گاڑیاں دی جائیں گی۔ آئی جی سندھ نے ٹریفک اہلکاروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ آج سوشل میڈیا کا دور ہے، پولیس کے رویئے کو ہر آدمی مانیٹر کر رہا ہے، شہریوں سے بات سلام سے شروع کریں، ایس پیز کو روزے کے دوران سڑکوں پر رہنا ہے، ٹریفک پولیس کو لیڈرشپ کا کردار ادا کرنا ہوگا، تمام ایس پیز دو تین بجے تک افطار راؤنڈ پر نکلیں، ہیوی ٹریفک کی جانب سے شکایت موصول ہوتی ہیں، جو کہ نہیں آنی چاہیئں۔
خبر کا کوڈ : 725555
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش