0
Tuesday 12 Jun 2018 22:40

پاراچنار، دفتر تحریک حسینی میں گزشتہ سال جمعۃ الوداع شہداء کی یاد میں افطار پارٹی

پاراچنار، دفتر تحریک حسینی میں گزشتہ سال جمعۃ الوداع شہداء کی یاد میں افطار پارٹی
اسلام ٹائمز۔ گذشتہ سال ستائیس رمضان المبارک کو یوم القدس کے موقع پر پاراچنار میں دو جڑواں خودکش دھماکے ہوئے تھے، جس میں 80 کے لگ بھگ شیعہ مسلمان شہید جبکہ سینکڑوں دیگر زخمی ہو گئے تھے۔ اسی سانحے کی یاد میں آج تحریک حسینی کے زیراہتمام انکے مرکزی دفتر میں افطار پارٹی کا پروگرام انعقاد پذیر ہوا، جس میں تحریک حسینی کی مرکزی اور علاقائی کابینہ ممبران، کونسل ممبران، عمائدین قوم، مختلف سیاسی اور مذہبی تنظیموں کے نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
افطار کے بعد شہداء کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی ہوئی، فاتحہ کے بعد تحریک حسینی کے صدر مولانا یوسف حسیں جعفری نے شہداء کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خون ہی کی برکت سے ہم کرم ایجنسی میں آزاد زندگی گزار رہے ہیں۔ اس دوران انہوں نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، مختلف تنظیمی ممبران سے اپنے اپنے تنظیمی ڈھانچے کے دائرے میں رہتے ہوئے قومی امور میں تحریک کے ساتھ تعاون کرنے کی گزارش کی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک کی پالیسی کچھ اس طرح ہے کہ کرم کے کسی بھی فرد کو غیر خیال نہیں کرتی بلکہ ہر اس شخص کو اپنا تنظیمی ساتھی اور بھائی خیال کرتی ہے، جس کے دل میں کرم کے عوام کے حقوق کا درد ہے، چنانچہ ہر فرد سے ہماری گزارش ہے کہ قومی حقوق میں ہمارے ساتھ تعاون کرے۔
خبر کا کوڈ : 731296
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش