0
Monday 18 Jun 2018 11:34

عیدالفطر کے موقع پر پشاور کے تاتارا پارک میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام

عیدالفطر کے موقع پر پشاور کے تاتارا پارک میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام
اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت پشاور میں پولیس اور بم ڈسپوزل یونٹ نے تباہی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے حیات آباد میں واقع تاتارا پارک سے بم برآمد کر کے ناکارہ بنا دیا۔ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس (اے ایس پی) حیات آباد سرکل وقار کھرل کے مطابق اتوار کی شب ایک شہری کی جانب سے اُنہیں تاتارا پارک میں بم کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی، جس پر متعلقہ ایس ایچ او دیگر نفری کے ہمراہ پارک پہنچ گئے، پارک میں 'میری گو راؤنڈ' جھولے کے قریب مشکوک شاپنگ بیگ کی موجودگی پر پارک کو خالی کروا کر بم ڈسپوزل یونٹ عملے کو طلب کر لیا گیا۔ اے ایس پی نے بتایا کہ بم ڈسپوزل یونٹ عملے نے شاپنگ بیگ سے دیسی ساختہ بم برآمد کر کے اسے ناکارہ بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک کلو گرام بارودی مواد کو ٹائم ڈیوائس سے منسلک کیا گیا تھا، اگر اس کو بروقت ناکارہ نہ بنایا گیا ہوتا تو بڑے پیمانے پر تباہی ہو سکتی تھی۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے مختلف ذاویوں سے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، تاہم دوسری جانب شہریوں میں خوف و ہراس بھی پھیل گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 732032
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش