0
Saturday 23 Jun 2018 22:19

ملک کو اندھیرے میں دھکیلنے والوں کا عوام الیکشن میں ووٹ سے محاسبہ کرینگے، ثروت اعجاز قادری

ملک کو اندھیرے میں دھکیلنے والوں کا عوام الیکشن میں ووٹ سے محاسبہ کرینگے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملک کو اندھیرے میں دھکیلنے والوں کا عوام الیکشن میں ووٹ سے محاسبہ کرینگے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مرکز اہلسنت پر پاکستان سنی تحریک کے نامزد امیدواروں کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ انتہاپسندی، تعصب اور تنگ نظری کو ختم کرنے کیلئے ہمیں صرف ایک قوم پاکستانی بن کر کام کرنا ہوگا، ملک دشمن قوتیں پاکستان کو شام، عراق اور افغانستان بنانے کی سازشوں میں مشغول ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور ملکی سلامتی کے اداروں کے ساتھ ہیں، پاکستان کی طرف کسی نے بھی میلی آنکھ سے دیکھنے کی کوشش کی، تو اس کی آنکھ پھوڑنا جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن شفاف الیکشن کرانے کیلئے کام کرے، کسی کی دھونس دھمکیوں سے خوفزدہ ہونے والے نہیں ہیں، نامزد امیدواروں کو تحفظ فراہم کرنا الیکشن کمیشن، نگران حکومت اور پولیس انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔
خبر کا کوڈ : 733129
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش