0
Saturday 21 May 2011 12:59

پاکستان کا 20 فیصد امریکی فوجی ماہرین کو ملک چھوڑنے کا حکم، امریکی اخبار

پاکستان کا 20 فیصد امریکی فوجی ماہرین کو ملک چھوڑنے کا حکم، امریکی اخبار
 واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے دونوں ممالک میں تنازعہ بڑھنے کے بعد امریکا کو اپنی 20 فیصد سپیشل آپریشن فورسز کو ملک سے نکل جانے کا حکم دے دیا ہے۔ اخبار کے مطابق دونوں ممالک کے تعلقات میں کشیدگی کے باعث پاکستان میں موجود امریکی سپیشل فورسز کے دستوں میں سے 150 اہلکار واپس چلے جائیں گے، جبکہ پاکستان اسامہ کے آپریشن سے قبل ہی 30 کے قریب تربیتی اہلکاروں کو واپس بھیج دیا گیا تھا، تاہم اخبار نے پاکستانی سکیورٹی اہلکار کے حوالے سے یہ بھی کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات معمول کے مطابق ہیں اور اب پاکستان میں اتنے زیادہ فوجیوں کی ضرورت ہی نہیں رہی جس کی وجہ سے امریکا خود ہی فوجیوں کو واپس بلا رہا ہے۔
دیگر ذرائعے کے مطابق پاکستان نے امریکی اسپیشل آپریشنز فورسز کے 25 سے 30 تربیتی ماہرین کو ملک سے چلے جانے کا حکم دے دیا ہے۔ سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی ماہرین سے تربیت یافتہ پاکستانی انسٹرکٹرز کی تعداد ضرورت سے زیادہ ہو گئی ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق پاکستان میں امریکی اسپیشل آپریشنز فورسز کے تقریباً 150 تربیتی ماہرین موجود ہیں جو فرنٹیئر کور کے اہلکاروں کو تربیت دے رہے ہیں۔ ان میں سے 25 سے 30 ماہرین کو حکم دیا گیا کہ وہ پاکستان سے چلے جائیں گے۔ اخبار کے مطابق امریکی فوجی تربیتی ماہرین کو پاکستان سے جانے کا حکم اسامہ بن لادن کے خلاف ایبٹ آباد آپریشن سے پہلے اور امریکی اہل کار ریمنڈ ڈیوس کے ہاتھوں دو پاکستانی شہریوں کے قتل کے بعد دیا گیا تھا۔ ایک پاکستانی سیکیورٹی افسر کا کہنا ہے کہ امریکی ماہرین کو ناراضی کے اظہار کے لئے جانے کا حکم نہیں دیا گیا بلکہ ان کی تعداد میں کمی ضروری ہے کیونکہ اب پاکستان کے پاس امریکی ماہرین سے تربیت پانے والے اہلکار مطلوبہ تعداد سے زیادہ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 73348
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش