0
Sunday 1 Jul 2018 14:21

عمران خان آج بنوں میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

عمران خان آج بنوں میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان آج بنوں میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف آج بنوں کا دورہ کریں گے اور انتخابی مہم کے سلسلے میں جلسے سے خطاب کریں گے۔ جلسہ گاہ میں تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، ہزاروں کرسیاں لگا دی گئی ہیں، جبکہ پنڈال کو پارٹی پرچموں اور بینرز سے سجایا ہے۔ جلسہ گاہ میں 80 فٹ لمبا اور 20 فٹ چوڑا اسٹیج تیار کیا گیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان این اے 35 بنوں سے قومی اسمبلی کی نشست پر امیدوار ہیں اور ان کا مقابلہ جے یو آئی (ف) کے اکرم درانی سے ہے۔

دوسری جانب انتخابی مہم کے سلسلے میں عمران خان کل دو روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے جہاں وہ مختلف مقامات پر خطاب کریں گے۔ خیال رہے کہ یکم جولائی کو عمران خان نے جنوبی وزیرستان کے علاقے رزمک میں جلسہ عام سے خطاب کرنا تھا تاہم علاقے میں کرفیو کے باعث رزمک کا جلسہ ملتوی کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 35 بنوں، این اے 243 کراچی، این اے 53 اسلام آباد، این 131 لاہور اور این اے 95 میانوالی سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 734902
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش